شاہین کیساتھ انشاء کی رخصتی کب ہو گی؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سماء ٹی وی کے ڈائریکٹر سپورٹس شاہد آفریدی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی میری بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ شادی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سماء ٹی وی کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میزبان کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ فیملی کے ساتھ عید بہت خوبصورت رہتی ہے۔ بیگم کی جو ڈیمانڈ ہوتی ہے پوری کرنی پڑتی ہے، میرے رول ماڈل اور ہیرو شاہدخان آفریدی ہیں، جیسےدوستوں کے ساتھ ہوں ویسے ہی لالہ کےساتھ ہوں۔ لیجنڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے خواب پورا ہوا۔

میزبان سویرا پاشا کے ایک سوال پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ خوشیاں ہوتی ہی فیملی کےساتھ ہیں، بیچلر لائف شادی شدہ زندگی سے بہت مختلف ہوتی ہے، میری شروع سے ہر چیز شیئر کرنے کی عادت ہے، شاہین آفریدی میرے بیٹوں اور دوستوں جیسا ہے، کم عمری میں میچورٹی آجانا اچھی بات ہے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی پھولوں کا بسترنہیں، پاکستانی ٹیم کی کپتانی کا اختتام اچھانہیں ہوتا، شاہین شاہ نے کہا لالہ میں کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگتا، شاہین شاہ نےاپنی فرنچائزکوجتواکرسب کو حیران کیا، فاسٹ باؤلر کی کپتانی بھی میرے لیے حیران کن تھی۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے سوال پر جواب دیا کہ میں جب کپتان بنا تو لالہ کو فکر تھی میری باؤلنگ خراب نہ ہو، میں نے ایکسٹرا باؤلنگ کی پریکٹس شروع کی، ٹیم مینجمنٹ والے انڈر 16 میں بھی بیٹنگ پر جلدی بھجوا دیتے تھے۔ بیٹنگ کا شوق تھا مگر میری ٹیم نے بھی مجھ پر اعتمادکیا۔

اسی دوران شاہد آفریدی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ شوق ہوتا ہے تو ہی بندہ اچھا پرفارم کرتا ہے، وقت کے ساتھ شاہین کی چیزوں کا پتا چل رہا ہے، شاہین کے خاندان کے بڑے بزرگ عرصہ سے جانتےتھے، شاہین کے والدین اپنے والدین کی طرح لگتے ہیں، رشتے کی بات دوسال تک چلتی رہی، شاہین کی اپنی ریپوٹیشن بہت زبردست تھی ، کبھی محسوس نہیں کیاکہ میری بیٹیاں مجھ پر بوجھ ہیں۔

ایک سوال پر لاہور قلندرز کو دو مرتبہ چیمپئن بنوانے والے کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی شاہد خان آفریدی کے ساتھ بیٹھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے، انشاء میں تمام خوبیاں ہیں، اپنے والدین سے بہت پیار کرتی ہے۔

میزبان کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انشاء کوزیادہ تر پڑھائی سے لگاؤ تھا مگر اچانک اس کارویہ بدلا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ 2019 سے انشاء کو پسند کرتا تھا، انشاء کو ترکی بہت پسند ہے، لارڈز کا کرکٹ گراؤنڈ بہت پسند ہے، گھومنے کے لیے نیوزی لینڈ پسند ہے۔ مجھے بار بی کیو بہت زیادہ پسند ہے۔

سویرا پاشا نے سوال کیا کہ انشاء کی رخصتی کب ہو رہی ہے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اس ستمبرمیں شاہین شاہ آفریدی کی شادی کر رہے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/n8smktF

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...