پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف جلاؤگھیراؤاورپولیس پرتشدد کا مقدمہ،انسداد دہشتگردی عدالت میں اسد عمرسمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔
جلاؤ گھیراؤاورپولیس تشدد کامقدمہ،اسدعمرسمیت 6ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ،انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام ملزمان کو ابھی شامل تفتیش ہونے کاحکم دے دیا
جے آئی ٹی سربراہ عمران کشور نے کہا تمام ملزمان ہمارےآفس آج ہی آجائیں، وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہیں عدالت میں ہی شامل تفتیش ہوجاتے ہیں۔عدالت کا جےآئی ٹی کے سربراہ کو بارروم میں ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیدیا۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
عدالت کا جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشورسےاستفسارکہا،ابھی تک کون کون شامل تفتیش ہوا ہے؟عمران کشورنے جواب میں کہا صرف اسدعمرشامل تفتیش ہوئے ہیں،عدالت نے سماعت دس بجے تک ملتوی کردی
ڈاکٹریاسمین راشد ،اسد عمر،میاں اسلم اقبال ،زبیرنیازی،حسان نیازی سمیت دیگر پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نےعبوری ضمانت پرسماعت کی۔حسان نیازی کےمچلکے جمع نہ ہونے پر عدالت نے ناراضگی کااظہار کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/mpfVSgo
No comments:
Post a Comment