پنجاب، کے پی الیکشن: الیکشن کمیشن سے فنڈز اجرا سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کیلئے فنڈزکےاجراکے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ رجسٹرارآفس نےالیکشن کمیشن کوکل تک رپورٹ جمع کرانےکیلئےنوٹس جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئےفنڈزملےیانہیں،آگاہ کیاجائے۔

قبل ازیں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کروانے کے کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ عدالت مذاکرات کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الااحسن ، جسٹس منیب اختر بینچ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں ایک دن الیکشن کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ 19 اپریل کو حکومت و اپوزیشن میں پہلا رابطہ ہوا اور 26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق ہوا، 25 اپریل کو ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی، مگر اسد قیصر نے بتایا کہ وہ مذاکرات کیلئے بااختیار نہیں ہیں، منگل کو میڈیا سے معلوم ہوا کہ شاہ محمود قریشی مذاکرات کیلئے با اختیار ہیں۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گزشتہ روز حکومتی اتحاد کی ملاقاتیں ہوئیں، دو جماعتوں کو مذاکرات پر اعتراض تھا لیکن راستہ نکالا گیا، چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن کو خطوط لکھ کر دونوں سے چار چار نام مانگے ہیں، سینیٹ وفاقی کی علامت ہے اس لیے چیئرمین سینیٹ کو مذاکرات کی کوشش کےلیے کہا گیا ہے، کوشش ہوگی کہ دونوں کمیٹیوں کی آج پہلی ملاقات ہوجائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین سینیٹ نہ حکومت کے نمائندے ہیں نہ اپوزیشن کے، وہ اجلاس بلائیں گے اس میں بھی وقت لگے گا، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تاکہ تنازعہ کا حل نکلے، عدالت کو کوئی وضاحت نہیں چاہیے صرف حل بتائیں، عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تا کہ تنازعہ کا حل نکلے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے نیک نیتی دکھانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں، لگتا ہے حکومت صرف پاس پاس کھیل رہی ہے، مذاکرات کے معاملے میں صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا، عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کیلئے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسے ہی چلے گا، فاروق نائیک کو بھی مذاکرات میں رکھا جائے تا کہ معاملہ ٹھنڈا رکھا جائے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں پنجاب اور خبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے فنڈز ستائیس اپریل تک جاری کرنے کی مہلت دی تھی ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/UIJxGQX

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...