پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کے کوئی سرپاؤں نہیں ہوتے ، نوازشریف

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات پرمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ردعمل بھی آگیا، انہوں نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ زتو پچھلے بیس سال سے دیکھ رہے ہیں،پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کے کوئی سرپاؤں نہیں ہوتے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف نےکہاہےکہ اللہ تعالیٰ کا شکرہےاس نےاپنے اورنبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے گھربلایا، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے مدینہ منورہ کی حاضری ہوئی ،جہاں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا مانگی،ہرمحب وطن پاکستان کیلئے دعا مانگتاہوں،اللہ تعالی پاکستان پررحم کرے،اللہ تعالی ہم سب پر رحم کرے۔

نواز شریف نے اس سوال کہ پی ٹی آئی نے اسمبلی تحلیل کرنے کامطالبہ کیا ہےکے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ زتو پچھلے بیس سال سے دیکھ رہے ہیں،پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کے کوئی سرپاؤں نہیں ہوتے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0eqvyo1

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...