پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ مارننگ شو کی ہوسٹنگ نہیں کرنا چاہتی، فالتو لوگوں کی تعریف نہیں کرسکتی، مارننگ شو میں فالتو لوگوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے۔
سما ء کے پروگرام“ حد کردی“ میں میزبان مومن ثاقب کے سوالوں کا مزاح کے انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ میں ماضی میں شیف بننا چاہتی تھی اور مجھےکھانا بنانے کا بہت شوق ہے، میں نئی ڈیشز بناتی ہوں ، میں نے گیارہ سال کی عمر میں پہلی ڈیش بلوچی کڑاہی بنائی تھی ، جو مجھے پاپا نے بنانی سکھائی تھی۔
میزبان کے ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں، میرے شوہر کینیڈین ہیں ، تو جہاں ”میرے وہ، وہاں میں“۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے مجھے اس لئے چڑ ہے کیوں کہ وہاں پر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، اور اپنی تصویریں بھی خود بنانی پڑتی ہیں،اور اس طرح سٹار والی فیلنگ بھی نہیں آتی، کم ازکم کوئی کیمرہ لے کر پیچھے تو آئے۔
ایمان علی کا کہنا تھامیرے انٹرویو ز کی فضول باتیں وائر ہوجاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/DSmNdWt
No comments:
Post a Comment