پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان

پاکستان کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سکواڈ کی قیادت بھی ٹام لیتھم کرینگے۔

سکواڈ میں دو کھلاڑیوں بین لسٹر اور کول میک کونچی ممکنہ طور پر ڈیبیو کریں گے جبکہ چاڈبوز، راچن رویندرا اور ہنری شپلی بھی سیریز میں ڈیبیو کروائیں گے۔ 6 نئے کھلاڑیوں کو مواقع دیئے گئے ہیں۔

نو کھلاڑی ایسے ہیں جو حال ہی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل چکے ہیں، ثقلین مشتاق کیویز کے کنسلٹنٹ ہوں گے جو اپنے مفید مشورے مہمان ٹیم کو نوازیں گے۔

گیری سٹیڈ نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں پاکستان کا مقابلہ دلچسپ تھا۔ہم نے میچوں کا لطف اٹھایا ہے۔ ثقلین مشتاق کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

نیوزی لینڈ کا ون ڈے سکواڈ، ٹام لیتھم (کپتان)

ٹام بلنڈل، چاڈ بوز، میٹ ہنری، بین لِسٹر، کول میکونچی، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ہنری نکولس، راچن رویندرا، ہنری شپلی، ایش سودھی، بلیئر ٹکنر، ول ینگ

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان محدود فارمیٹ کا آغاز 14 اپریل سے ہو گا، پہلے تین ٹی ٹونٹی بالترتیب 14، 15 اور 17 کو کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو ٹی ٹونٹی راولپنڈی میں بالترتیب 20 اور 24 کو ہوں گے۔

اگر ون ڈے میچز کا جائزہ لیا جائے تو 26 اپریل کو راولپنڈی میں پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا، جبکہ آخری چار میچز کراچی میں ہوں گے، جو بالترتیب 30 اپریل، 3 مئی، 5 مئی، 7 مئی کو کھیلے جائینگے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MTFSlbv

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...