حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان ایک ہی روزالیکشن کرانے پرہونے والے مذاکرات کے دوسرے دورمیں حکومتی اورپی ٹی آئی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

باخبرذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل میں متعدد باردونوں جانب سےنوک جھونک بھی ہوئی، اورحکومتی رکن اور وزیر ریلوے سعدرفیق اورتحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری میں تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں موجود دیگر قائدین نے مداخلت کرکے ماحول کوٹھنڈا کیا جبکہ اجلاس میں دونوں جذباتی ارکان کو تبدیل کرنے کا بھی تذکرہ ہوا۔

خیال رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ایک ہی روزالیکشن کرانے پرمذاکرات کا دوسرا دورآج مکمل ہوگیا، اور قیادت سےمشاورت کے بعد دونوں ٹیمیں منگل کو دوبارہ مل بیٹھیں گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CGWnRkr

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...