چوہدری انوار الحق بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مظفر آباد قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے ۔

سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلامقابلہ انتخاب ہونے کے باوجود قواعد کے مطابق پولنگ کا عمل ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی۔

عدالت نے سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/7upZDvV

No comments:

Post a Comment

Main Post

Two arrested after four migrant farm workers killed in Italy minivan fire

CCTV images showed two people blocking the van's doors from the outside and throwing liquid inside to start a fire. from BBC News http...