جامعہ بلوچستان کے تحت صوبے میں مفاہمت کے موضع پر ڈائیلاگ کا اہتمام

بلوچستان کے سیاسی و سماجی رہنمائوں نے کہا ہے کہ معاشی مفاہمت ، معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے اعتماد سازی کی ضرورت ہے،عدالتیں بھی معاملات حل نہ کرسکیں تو حالات کہاں جائیں گے،صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں ۔

جامعہ بلوچستان کے تحت صوبے میں مفاہمت کے موضع پر ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی ، معاشی مفاہمت ، معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے اعتماد سازی کی ضرورت ہے ، صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں ، ہمیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے سمیت اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہو گا ، مخلوط حکومتوں میں مسائل حل نہیں ہوتے ، بلکہ بلیک میلنگ ہوتی ہے ، اپنے دور میں صوبے کے 45 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹروں میں سے دو کو بھی فعال نہیں بنا سکا ۔

تقریب کے شرکا
تقریب کے شرکا

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے بااختیار ہیں یہاں کے انتظامی ، سیاسی مسائل شہباز شریف، عمران خان نے آکر حل نہیں کرنے صوبے کے انتظامی معاملات کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مولانا ہدایت الرحمن کے طرز احتجاج کے مخالف ہیں لیکن جو مطالبات گوادر حق دو تحریک کے ہیں وہ جائز اور حق پر مبنی ہیں انکی مکمل حمایت کرتا ہوں صوبائی حکومت کو گوادر کے عوام کو حق دینا ہوگا ، وفاق بلوچستان کے سلگتے مسائل پر سنجیدگی اختیار کرے ، این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر منصوبوں میں بلوچستان کو اسکا جائز حصہ دیا جائے ۔

سماجی رہنماڈاکٹر عبداللہ گل نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران انتہائی خطرناک ہے ،خدشہ ہے کہ عدالتیں بھی معاملات حل نہ کرسکیں تو حالات کہاں جائیں گے،سیاستدانوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا جائے تاکہ وہ خود ہی حل نکالیں ،لوگ موجودہ نظام سے بدزن ہو ہو چکے ہیں ، ڈائیلاگ کے اہتمام سے نوجوانوں کے دل کا غبار نکل جائے گا ، نوجوان غیر تصدیق شدہ مواد کی بجائے منطق سے بات کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/91sDHcQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...