پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا رہے ہیں ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔لاہور میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر، محمود الرشید سمیت دیگر رہنمائوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
مسلم لیگ ن کی جانب سے سمیع خان، سید حسنات ،غزالی سلیم بٹ ، ماجد ظہور جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے حماز اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد ، ڈاکٹر مراد راس ،عاطف چوہدری اور جماعت اسلامی کے سلمان بلوچ اور پیپلز پارٹی سے لاہورکےصدر اسلم گل نے کاغذات جمع کروائے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ثمینہ گھرکی کے بیٹے سفیان گھرکی نے پی پی 153سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اس موقع پرسفیان گھرکی کا کہنا تھا کہ بڑے مارجن سے مخالفین کو ہرائیں گے،انشاءاللہ پیپلز پارٹی میدان مارے گی۔
تحریک انصاف کے امیدواروں کے لیے پی پی ایک سو ساٹھ کو فیورٹ قراردیا گیا ہے۔ حماد اظہر سمیت20 سے زائد امیدواروں نے پی پی ایک سو ساٹھ کے کاغذات جمع کروائےہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/OtoysdN
No comments:
Post a Comment