پاکستان کے معروف آل راؤنڈر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
قومی کرکٹر سہیل تنویر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام کے ذریعے انٹڑنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو رہا ہوں لیکن ڈومیسٹک کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بورڈ کا مشکور ہوں جس نے مجھے انٹرنیشنل سطح پر اپنے ملک کیلئے کھیلنے کے مواقع دیئے۔
واضح رہے کہ سہیل تنویر جنہوں نے اپنے غیر روایتی لیفٹ آرم بولنگ ایکشن کی وجہ سے ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کافی شہرت حاصل کی ہے۔
انہوں نے پاکستان کی طرف سے 62 ون ڈے، 57 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، وہ اس سال پاکستان سپر لیگ میں کسی ٹیم کی نمائندگی نہیں کررہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/VmuQAyv
No comments:
Post a Comment