لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت قانون و انصاف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بطور چیئرمین نیب کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

2 روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مشاورت سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات

جس کے بعد اب وزارت قانون و انصاف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بطور چیئرمین نیب کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد تین سال کیلئے اس عہدے پر رہیں گے۔ ان کی مدت کا آغاز عہدے کا چارج سنبھالنے کے دن سے ہوگا۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی

واضح رہے کہ آفتاب سلطان نے گزشتہ ماہ سیاسی دباؤ کے معاملے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، ان کا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف نے منظور کرلیا گیا۔

نیب کے نئے چیئرمین کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد 2018 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ پاک فوج میں کئی اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

نئے چیئرمین نیب بطور بریگیڈیئر 3 وزرائے اعظم شوکت عزیز، محمد میاں سومرو اور یوسف رضا گیلانی کے ملٹری سیکریٹری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے امریکا میں پاکستان کے دفاعی اتاشی جیسی اہم ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر اور بعدازاں کور کمانڈر پشاور کے طور خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Cltc2aG

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...