گلوکارعلی ظفر کا مداحواں کو رمضان المبارک کا تحفہ

پاکستان کے ممتاز گلوکارعلی ظفرنے ماہ رمضان کے آغاز میں مشہور نعت ”فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر“ پڑھ کر اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کا تحفہ پیش کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوگارعلی ظفرنے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے ، جس میں ان کومشہورنعت“فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر“پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ السلام علیکم دوستو !ماہ رمضان روزہ رکھنے کیساتھ اپنے دماغ، جسم اور روح کو صاف کرنے کا مقدس مہینہ ہے۔

گلوکارنے لکھا کہ میں عاجزی سے آپ کے ساتھ ”فاصلوں کو تکلف“ نعت شیئر کررہا ہوں،یہ ایک ایسی نعت ہے جو نہ صرف پرانی یادیں تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی سیر کے روحانی حسن کو بھی بیان کرتی ہے۔

انہوں نے کہامیں خوش قسمت ہوں کہ ان مقدس سرزمینوں کی سیرکرچکا ہوں ،اس کو صرف محسوس کیا جا سکتا ہے اور کوئی بھی لفظ ان احساسات کو کبھی بیان نہیں کرسکتا۔

علی ظفر نے لکھا کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہم سب حجاج ایک عظیم سفر پر ہیں، جو اپنے آپ سے کہیں آگے کی تلاش میں ہیں،مجھے امید ہے کہ یہ نعت آپ کو ایک یاد دہانی اور تعظیم کا احساس دلائے گی ، جیسے مجھے دلاتی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2bQh7XM

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...