پاکستان کا یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پاکستان نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام سے انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد میں تکنیکی مسائل پر قابو پانے میں پاکستان کی کارکردگی کو تسلیم کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام نومبر 2022 میں برطانیہ کے پاکستان کو اسی طرح کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرست سے نکالے جانے سے پاکستان اور یورپی یونین کے اداروں کے درمیان مالی لین دین میں آسانی ہوگی۔

پاکستان یورپی یونین کی ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باہر

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کے لیے ترقی کو آگے بڑھانے اور شراکت دار ممالک کے ساتھ اینٹی منی لانڈرنگ، سی ایف ٹی حکومتوں کی اپ گریڈیشن میں اپنا تجربہ شیئر کرنے کا منتظر ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bxnh1iI

No comments:

Post a Comment

Main Post

Across Latin America, 'aura battles' burst onto the scene

Young people across Latin America are taking part in the contests where participants compete to prove who has the most charisma. from BBC ...