الیکشن کی تاریخ کا معاملہ،گورنر خیبرپختونخوا کو الیکشن کمیشن آنے کی دعوت

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کےلئے مشاورت کیلئے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد آفس آنے کی دعوت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کے خط کا جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے گورنر کے پی سے مشاورت کےلیے 3 رکنی کمیٹی بنادی، اگر گورنر غلام علی اسلام آباد نہیں آئے تو 3 رکنی کمیٹی ان سے مشاورت کرے گی۔

دوسری جانب آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتیوں پر مشاورت کی وجہ سے پنجاب میں الیکشن کا شیڈول اب تک جاری نہ ہوسکا۔ عدلیہ سے انکار کے بعد آر اوز بیوروکریسی سے لئے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو جوابی خط میں الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے7 یا 8 مارچ کو انتخابات کیلئے مشاورت کی دعوت دی تھی۔

خیال رہے کہ 3 مارچ کو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر کو خط لکھ دیا تھا جس میں گورنر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی الیکشن کی تاریخ مانگی گئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/inZwcTv

No comments:

Post a Comment

Main Post

Slovak opposition protests as PM Fico warns of coup

Tens of thousands come onto the streets, as Robert Fico threatens to deport foreigners he says are fomenting a coup. from BBC News https:/...