حکومت نے چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی۔
نیب قوانین میں ترمیم کے متن کے مطابق احتساب عدالتوں سے واپس ہونے والے مقدمات چیئرمین نیب کسی دیگر متعلقہ فورم کو بھیج سکیں گے، چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار دیا گیا کوئی بھی کیس بند کرنے کی منظوری بھی دے سکیں گے۔
مزید جانیے: چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی
چیئرمین نیب کو دیئے گئے اختیارات کے مطابق نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارے کو از سر نو شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار ہوگا، مقدمہ ایک علاقے کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جاسکے گا۔
ترامیم کے مطابق چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین بطور چیئرمین اختیارات کا استعمال کریں گے، ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں وفاق نیب کے کسی بھی سینئر افسر کو چیئرمین کے اختیارات سونپ سکے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے چند روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو مستقبل طور پر چیئرمین نیب کے عہدے پر تعینات کیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MRYkrgZ
No comments:
Post a Comment