پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور گھناؤنے فعل کی مذمت

پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور گھنائونے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسی دانستہ اور گھٹیا حرکتوں کا ارتکاب مسلمانوں اور ان کے عقیدے کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، نسل پرستی اور فوبیا کا ایک پریشان کن مظہر ہے۔

منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس طرح کی سوچی سمجھی کارروائیوں کا بار بار ہونا قانونی فریم ورک کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے جس کے پیچھے اسلاموفیا میں ملوث افراد چھپتے اور منافرت کو ہوا دیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار کے حق کو کسی بھی مذہب کی مقدس کتابوں یا شخصیات کی جان بوجھ کر توہین کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم تمام ریاستوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون میں درج ذمہ داریوں اور فرائض کے مطابق ایسی کارروائیوں کی روک تھام کے لئے قانونی رکاوٹ پیدا کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی بین الاقوامی مشینری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے دانستہ اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں جو صرف عقیدے کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کو ہوا دیتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CDYxIcu

No comments:

Post a Comment

Main Post

Gaza parents desperate as children face starvation under Israeli blockade

The BBC's Fergal Keane reports on the rise of malnutrition in Gaza's children. from BBC News https://ift.tt/QTuj9DV