اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
نائب امیرجماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی پیر 27 مارچ کو ہی ہونا ہے اگر ایسا ہوا تو پٹیشن غیر مؤثر ہوجائے گی۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
عدالت نے الیکشن کمیشن کو 29 اپریل کیلئے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا عمل 29 مارچ تک روک دیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2JKx4Go
No comments:
Post a Comment