لاہور:اغوا ہونیوالے7سالہ بچے کی لاش دریائے راوی سے برآمد

لاہور کے علاقے شادباغ سے4 روز قبل اغوا ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش دریائے راوی سے مل گئی ، جس پر بجے کے اہلخانہ سراپا احتجاج بن گئے ۔

ورثا نے لاش بند روڈ پر رکھ کر پولیس کیخلاف احتجاج کیا ، مظاہرین کے مطابق سات سالہ مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق سات سالہ مزمل کی لاش دریائے راوی سے ملی ،مزمل چار روز سے لاپتہ تھا ،ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا تھاکہ بدفعلی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ، پوسٹمارٹم رپورٹ میں مزید حقائق واضع ہوں گے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JUsaZG4

No comments:

Post a Comment

Main Post

Poland stabbings driven by online glorification of violence, Tusk says

The PM was speaking after violent attacks at Polish schools this week left one dead and others injured. from BBC News https://ift.tt/DdUoj...