امریکا کینیڈا کی فضائی حدود میں ناقابل شناخت شے کی موجودگی کا انکشاف

امریکی جنگی طیاروں نے امریکا اور کینیڈا کی فضائی حدود کے درمیان موجود ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امريکا کے جدید ترین جنگی طیاروں ايف بائیس نے کينيڈا کے شمال مغربی علاقے ميں پرواز کرنے والی ناقابل شناخت شے کو مار گرايا۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کینیڈا کی فضائی حدود میں یوکون کے مقام پر اڑتی نامعلوم چیز کو مارگرانے کا حکم دیا ہے، جس پر امريکی اور کينيڈين طياروں نے مشترکا طور پر آپريشن ميں حصہ ليا۔

آپریشن میں کامیابی سے طیاروں نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ٹرڈو نے بتایا کہ انہوں واقعے سے متعلق امریکی صدر سے بھی رابطہ کیا ہے۔

کینیڈین فورسز ملبے کو تلاش کر کے اس کا تجزیہ کریں گی۔ انہوں نے کارروائی کرنے پر امریکی ناردرن کمانڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ان کی صدر جوبائیڈن سے بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ 10 فروری کو امریکی ریاست الاسکا میں بھی ایک ناقابل شناخت آبجیکٹ کو گرایا گیا تھا۔

اس سے قبل امریکا نے اپنے فضائی حدود میں ایک چینی غبارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد امریکا اور چین میں سفارتی تناؤ بڑھ گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pxLW2Jf

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...