ٹانک میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ٹانک میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا تھانہ گومل بازار پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے تھانے پر گزشتہ روز ہفتہ 11 فروری کو دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے فوری جوابی فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی دفاعی فائرنگ سے حملہ آور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور بھاگ گئے۔

موصول اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں ليکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ادھر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ملزمان لکی مروت، ڈی آئی خان اور بنوں میں حملوں میں ملوث تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KGV2EO1

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...