سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے مکی آرتھر سے معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم صرف پی ایس ایل میں نہیں ڈومیسٹک میں بھی اسپانسرز لارہے ہیں، ڈومیسٹک میں ٹاپ پلیٸرز ہوں گے اور اسپانسرز بھی آئیں گے، اس سال ڈومیسٹک میں بہت نٸی چیزوں ہونے جارہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مکی آرتھر سے معاملات تقریباً طے ہوگئے ہیں، مکی آرتھر کی 90 فیصد ٹیم بن گٸی ہے، جیسے ہی ڈیل فاٸنل ہوگی میں انہیں یہاں بلا لوں گا۔
سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کو 4 وینیوز میں لے کر جانا مشکل کام تھا، دو پروڈکشن ٹیمیں کام کر رہی ہیں، ایک ملتان میں اور ایک کراچی میں، میں جب آیا تب پی ایس ایل کے معاملات الجھے ہوٸے تھے، ہماری ٹیم نے بہت محنت کرکے اس پی ایس ایل کا انعقاد کیا۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی کے معاملات اچھے رہے تو میں کوٸٹہ اور پشاور میں پی ایس ایل 9 کے میچز کرواؤں گا، میں چاہتا تھا کہ اس سال بھی ایک میچ کوٸٹہ میں ہو لیکن ایسا نہ ہوسکا، پشاور اسٹیڈیم میں ابھی کام باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ہونیوالی میٹنگ پر ابھی کچھ نہیں کہوں گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/HNiKr15
No comments:
Post a Comment