وہاڑی : چلتی بس میں ہوسٹس سے اسلحہ کے زور پر زیادتی

وہاڑی میں بس کے گارڈ نے 18 سالہ ہوسٹس کو چلتی گاڑی میں اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بس وہاڑی پہنچی تو لڑکی نے شور مچادیا، ملزم فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق نجی بس کمپنی کی گاڑی میلسی بس اسٹینڈ پر سواریوں کو اتار کر خالی ہوگئی، خالی بس میلسی سے وہاڑی روانہ ہوئی تو بس کے گارڈ شیراز نے ڈرائیور کے پیچھے بیٹھی رحیم یار خاں سے تعلق رکھنے والی بس ہوسٹس سے موبائل چھینا اور پچھلی سیٹوں پر چلاگیا۔

اطلاع کے مطابق گارڈ نے بس ہوسٹس کو موبائل دینے کے بہانے پچھلی سیٹوں پر بلایا اور اسلحہ کے زور پر لڑکی سے زیادتی شروع کردی، بس وہاڑی اسٹینڈ پر پہنچی تو لڑکی نے شور مچا کر لوگوں کو جمع کرلیا جس پر ملزم شیراز فرار ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو اسپتال منتقل کیا اور ملزم شیراز کو بھی گرفتار کرلیا، میڈیکل کے بعد تھانہ دانیوال میں زنا بالجبر کا مقدمہ 81/23 درج کرلیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5RYPnfg

No comments:

Post a Comment

Main Post

Trump's tariffs hit China hard before - this time, it's ready

Trump has threatened a 10% levy from 1 February - but his campaign included 60% tariffs against Chinese imports. from BBC News https://ift...