قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ محمد حفیظ کا کردار کوئٹہ کی ٹیم میں ایک مینٹور کا لگتا ہے۔
سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’زور کا جوڑ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان کی ٹیم میں موجودگی کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کی حالت اچھی نہیں لگ رہی۔ محمد حفیظ کو ٹیم میں رکھنے کا کوئی جواز نظر نہیں آرہا۔
دوسری جانب مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ نے کل کے میچ میں غلطی پہ غلطی کی ہے اور پاور پلے میں پیچھے رہ گئی۔
گزشتہ میچ میں شاندار باؤلنگ کرنے والے کھلاڑی عثمان قادر نے کہا کہ میں میچ کھیلنے سے پہلے تھوڑا نروس تھا تاہم بعد میں ٹھیک ہوگیا۔ میچ کےلیے بہت پریکٹس کی تھی اور آئندہ بھی اس سے اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے بازارم جاوید کا کہنا تھا کہ کل ارشد اقبال نے شاندار باؤلنگ کی، لاہور کی بیٹنگ لائن میں ایسے کھلاڑی کی کمی ہے جس پرہم مشکل وقت آنے پر بھروسہ کر سکیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MJpPWlm
No comments:
Post a Comment