بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بُری خبر

حکومت ِپاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف ممالک کے فرسٹ اور بزنس کلاس ایئر ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی) عائد کردی گئی ہے۔

منگل 21 فروری کو موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان سے مختلف ممالک کیلئے پروازوں کی فرسٹ اور بزنس کلاس پر فکس ایف ای ڈی وصول کیا جائے گا۔ کینیڈا اور امریکا کیلئے ایف ای ڈی 2 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ یورپ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فکس ایف ای ڈی وصول کی جائے گی۔

فار ایسٹ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیسیفک آئس لینڈ کیلئے بھی ایف ای ڈی ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مخلتف ائیر لائنز کی عالمی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا تھا۔ ایف ٹیم کو ایف ای ڈی عائد کرنے کے فیصلے پر آگہی دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل، موجودہ حکومت کی طرف سے ’سپر ٹیکس‘ کی شکل میں 10 فیصد براہ راست ٹیکس کے نفاذ کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایئر لائن کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے موجودہ معاشی صورت حال کے تناظر میں سخت فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیل، سیمنٹ، چینی، تیل و گیس، کھاد، توانائی اور ٹرمینل اور ٹیکسٹائل سے متعلق صنعتوں کو 10 فیصد ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/13vckpo

No comments:

Post a Comment

Main Post

Elon Musk and Tim Cook among CEOs expected to accompany Trump on China trip

A total of 17 US executives are set to join the president on his visit, where he will meet his Chinese counterpart Xi Jinping. from BBC Ne...