اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، پرویز الٰہی اور وزراء عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے، چوہدری سرور

چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبرز پورے نہیں، اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزراء بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ سیاست میں رہنے یا نہ رہنے پر مشاورت ہورہی ہے، پنجاب میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں میڈیا میں دیکھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبرز پورے نہیں، اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، پرویز الٰہی خود بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے بلکہ وزیراعلیٰ رہنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔

چوہدری سرور کہتے ہیں کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ضرورت کے مطابق فنڈز دینے کا فیصلہ کیا تھا، عمران خان سے میری انڈراسٹینڈنگ ٹھیک نہیں ہوسکی تھی، ایک ہفتے تعلقات ٹھیک دوسرے ہفتے خراب ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن کے حوالے سے عمران خان کو جھوٹ بتایا جاتا تھا، پی ٹی آئی کو کہتا ہوں اپنی فوج کو متنازع نہ بنائیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/suYXd4Z

No comments:

Post a Comment

Main Post

Israel admits mistakes over medic killings in Gaza

Israeli forces shot dead 15 emergency workers in a convoy of ambulances near Rafah on 23 March. from BBC News https://ift.tt/iKTkQzr