وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام کی ملاقاتیں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے عہدیداران نے ملاقاتیں کیں، جس میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں علاقائی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنیوا میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا، ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر سے بھی ملے۔ انہوں نے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کی مالی اور تکنیکی مدد کو سراہا۔

اسحاق ڈار کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمد الجاسر اور یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر گفتگو کی گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1TAQcK7

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH