تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ق لیگ کو قومی اسمبلی کی 25 سیٹیں دینے سے انکارکردیا۔

نونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے 6 سے زائد دور چلے مگر نتیجہ صفر نکلا۔ تحریک انصاف نے ق لیگ کو لال جھنڈی دکھا دی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں قومی اسمبلی کی 25 نشستیں دینے سے صاف انکار کر دیا۔

ق لیگ نے پنجاب میں 40 سے زائد سیٹوں پر حمایت کا مطالبہ کیا تحریک انصاف نے وہ بھی مسترد کر دیا۔

خیال رہے کہ پرویز الہٰی کے 25 مئی کے حوالے سے بیان نے بھی ق لیگ اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کو 25 مئی یاد دلائی تو سینٹر اعجاز چوہدری نے پرویز الہٰی کو گھر بیٹھنے کا طنز کر ڈالا۔ کہا 25 تاریخ کو اقتدار کے پجاریوں کی زبانیں باہر تھیں۔ آپ کو اپنی ذمے داری ادا کرنا نہیں آتیں تو گھر بیھٹیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/v0RbEpm

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH