آصف زرداری سے فضل الرحمان کی ملاقات، ضمنی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر گفتگو

سابق صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت کی۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف زرداری سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے دومیان ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سماء سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات اور 2 صوبوں میں نگراں حکومتوں کے متعلق گفتگو چل رہی ہے، ابھی ہماری مشاورت جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور زرداری صاحب سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پی ٹی آئی کے استعفوں سے خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے تاہم پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qT9Kwa2

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH