عثمان بزدار حکومت میں 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی، رپورٹ

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3 گوداموں سے 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی، معاملے پر محکمہ خوراک کے حکام نے چپ سادھ لی۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی بوریاں محکمہ خوراک پنجاب کے خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد گوداموں سے غائب ہوئیں۔

گندم چوہے کھا گئے، چوری ہوئی یا معاملہ کچھ اور ہے، محکمہ خوراک کے حکام نے اس پر چپ سادھ لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غائب ہونیوالی گندم کی قیمت موجودہ ریٹ 4 ہزار فی من کے لحاظ سے 10 کروڑ 71 لاکھ روپے بنتی ہے، 22-2021ء کے دوران نقصان کا اندازہ 2 کروڑ 56 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گندم 26 ہزار 350 من خوشاب گودام سے غائب ہوئی، 22 من گندم فیصل آباد اور 293 من ساہیوال سے غائب ہوئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HN3UaAl

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH