بنوں کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی گل شیر نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/kjqlIXx
No comments:
Post a Comment