پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو 44 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے واپس لينے سے آگاہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے 44 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ استعفے واپس لینے کا فیصلے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دی گئی ہے۔ اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی.

دوسری جانب پیر کی صبح تحریک انصاف کے وہ ارکان جنکے اب تک استعفے منظور نہیں کئے، وہ واپسی کے لیے قومی اسمبلی بھی پہنچے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے اب تک مجموعی طور پی ٹی آئی کے 79 ارکان اور شیخ رشید سمیت 80 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جاچکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے عمران خان نے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے قومی اسمبلی میں واپسی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد قومی اسپیکر نے تحریک انصاف کے 34 اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کے استعفے منظور کئے تھے۔

20 جنوری کو اسپیکر نے مزید 35 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔

17 جنوری کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے، اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BCW5Nic

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH