لاہور میں گھریلو تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ کے قریب گھریلو لڑائی جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے آلۂ قتل برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ کے رہائشی بھائیوں معاذ اور مصعب میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، آج معاذ نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر اپنے بھائی مصعب کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، آلہ قتل برآمد کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9raQyUv

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...