کوئٹہ: گیس لیکیج سے دھماکا، 4 بچے جاں بحق

کوئٹہ ( Quetta ) کے علاقے خروٹ آباد میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ خروٹ آباد کے علاقے بادیزئی میں بدھ 25 جنوری کی صبح پیش آیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز منگل 24 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر رہائشی کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔

کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دھماکے سے جھلس کر 2 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CTojQ7K

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH