عمران خان کے اقدامات سے دوست ملک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اقدامات سے دوست ملک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔

ڈیلی میل کی معافی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے تین سال تک میری کردار کشی کی۔ انھوں نےاس بات کی بھی پرواہ نہیں کی کہ ان کےاقدامات سےملک کی بدنامی ہوگی۔

ٹوئیٹر پیغام میں وزیراعظم نے مزید کہ کہا اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کے ساتھ سر جھکاتا ہوں۔

خیال رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ قبول کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

برطانوی اخبار نے معافی نامہ عدالت میں جمع کرادیا جبکہ اپنے آفیشل پیج پر بھی جاری کرتے ہوئے الزامات واپس لیتے ہوئے شہباز شریف سے معافی مانگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SsDJu2R

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...