پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ، قومی ٹیم مینجمنٹ نے پلئینگ الیون فائنل کرلی

پاکستان انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے قومی ٹیم مینجمنٹ نے پلئینگ الیون فائنل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے قومی ٹیم کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی کافی دیر چلنے والی اجلاس ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کپتان اور مینجمنٹ نے بیٹر اظہر علی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ سپنر ابرار احمد کو ڈیبیو کروایا جائے گا۔

حارث روف کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا جائے گا جبکہ نسیم شاہ کو دائیں کندھے میں تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل دوسرے ٹیسٹ میں شامل جبکہ محمد نواز کو بھی پلئینگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد، محمد علی پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 17 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/lOLRXxt

No comments:

Post a Comment

Main Post

Elon Musk and Tim Cook among CEOs expected to accompany Trump on China trip

A total of 17 US executives are set to join the president on his visit, where he will meet his Chinese counterpart Xi Jinping. from BBC Ne...