تماشائی کے نامناسب جملوں پر حسن علی غصے سے بے قابو ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی لوکل کلب کے میچ میں غصے پر قابو نہ پاسکے۔

عارفوالا میں ایک لوکل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران تماشائی نے حسن علی کو متعدد مرتبہ نامناسب جملے بولے جس پر حسن علی کو شدید غصہ آگیا۔

ایک تماشائی نے آواز لگائی کہ حسن علی تم نے سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا۔

بار بار نامناسب جملے کسنے پر حسن علی اپنے غصے کو کنٹرول نہ کرسکے اور ایک تماشائی کو مارنے کیلئے اسکے پیچھے بھاگے۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ نے حسن علی کو روکا اور دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TGjDJ6s

No comments:

Post a Comment

Main Post

Cryptocurrency boss's daughter escapes kidnap gang in Paris street

A masked gang tried to abduct the woman and her young son in the latest gang attack in France. from BBC News https://ift.tt/XAB0jpS