عمران خان دانش مندی کے بجائے مقبولیت پر یقین رکھتےہیں،وزیرخارجہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ ہم نے ان کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجا۔

الجزیرہ کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کیخلاف کوئی سازش نہیں کی، عمران خان دانش مندی کے بجائے مقبولیت پریقین رکھتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک منقسم ملک ملا جو اقتصادی طور پر تباہی کے دہانے پر تھا، کسی ایک شخص یاجماعت کیلیے ملکی چیلنجز ختم کرنا ممکن نہیں، جمہوری رجحان کے راستے میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرنی چاہیے، ہمیں چاہیے کہ جمہوری رجحان کا خیرمقدم کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم تمام پڑوسی ممالک کیساتھ امن اور احترام کیساتھ رہنا چاہتےہیں، پڑوسی ملکوں کےعوام بھی امن کیساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں، کشمیری ہی نہیں فلسطین کے لوگ بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان کے پڑوسی ممالک بالخصوص چین کیساتھ بہترین تعلقات ہیں، اندرونی مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں، بین الاقوامی سطح پراتفاق رائے کے خواہاں ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5ShPQNp

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH