سعودی عرب نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھنے پر امریکا کے بعد سعودی عرب نے بھی اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

سعودی سفارتخانے کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، اسلام آباد میں مقیم سعودی شہری ضرورت کے علاوہ اپنے گھروں یا ہوٹلز سے باہر نہ نکلیں۔

ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی شہری بوقت ضرورت اپنے سفارتخانہ اور قونصل خانہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں مقیم سعودی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقتِ ضرورت سفارت خانہ کے فون 0092512600900، یا سعودی امور کے فون 0033156794001، یا کراچی میں قونصلیٹ جنرل کے نمبر 00923018555284 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے امریکا نے بھی اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

دوسری جانب العربیہ اردو کے مطابق شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف مرکز کے پاکستان دفتر نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے طلبہ کیلئے مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرام کو بعض ناگزیر وجوہ کی بناء پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جامعہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ فائنل ٹرم امتحانات کے بعد تربیتی پروگرام کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔

اس ضمن میں جامعہ کے خواتین کیمپس کی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محترمہ عائشہ کی قیادت میں سعودی وفد نے شرکت کی۔

وفد نے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز کے تحت ماہرین الیکٹریکل انسٹالیشن کورس، موبائل فون کی مرمت، فرسٹ ایڈ کورس اورچینی ،مٹی کے برتنوں کے کورس کی تربیت دیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سعودی حکومت کے تعاون پر شکر گزار ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/cPxmopI

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...