سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ میچز کی ففٹی مکمل کرلی ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن انہیں ایک بھی میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔
پہلے ٹیسٹ کے بعد سے ہی محمد رضوان کی بیٹنگ پرفارمنس پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔
سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی یہ کہا جارہا تھا کہ محمد رضوان کی جگہ سرفراز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے لیکن ایسا نہ کیا گیا۔
نئی سلیکشن کمیٹی کے آنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے ہیں۔
اس طرح کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ سرفراز کے کیرئیر کا 50 واں میچ بھی ہے۔
سرفراز نے آخری میچ 11 سے 14 جنوری 2019 کو جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلا تھا۔
وکٹ کیپر بیٹر نے 49 ٹیسٹ میچوں میں 3 سینچریوں اور 18 نصف سینچریوں کی مدد سے 2657 رنز بنائے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/71x82Qk
No comments:
Post a Comment