اسمبلی توڑنے کیلئے تاریخ نہیں حوصلہ چاہئے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزراء نے عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل پر ردعمل دیدیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخی نہیں حوصلہ چاہئے۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ دیکھیے گا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آتا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں جمعہ 23 دسمبر کو توڑنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان کے اعلان پر ردعمل دینے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخیں نہیں دینا پڑتیں، حوصلہ کرنا پڑتا ہے، عمران خان کا کھانا پینا اور روزگار 2 اسمبلیوں سے جڑا ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے پاکستان کے عوام پر حملہ کرسکتے ہیں، یہ شور اس لئے ہے کہ ان کی چوری کا شور کم ہوسکے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ احتساب نہیں کرنے دے رہے تھے تو اسمبلیاں کیوں نہیں توڑیں؟، آپ کے پاس اختیار تھا آپ نے احتساب کیوں نہیں کیا؟۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان ذہنی مریض بن گئے ہیں، آج بھی کوئی نئی بات نہیں کی، عوام اور میڈیا کا وقت ضائع کیا، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الہیٰ کرپشن کررہے ہیں چار دن مزید کرلیں گے، اسمبلیاں توڑنے کیلئے 23 دسمبر تک جانے کی کیا ضرورت ہے، آج اسمبلیاں توڑ دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس پرویز الٰہی کو دینے کیلئے اب کچھ نہیں، دیکھیے گا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آئے گا، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن اختیار کرنا چاہئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/eZRsH4m

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...