علیم خان کی وزارت اعلیٰ میں کون رکاوٹ بنا، عمران خان نے نام بتادیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پرراضی ہوگیا تھا، ان کا نام آگے بڑھایا تو پرویز الٰہی رکاوٹ بن گئے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بتایا کہ علیم خان کی وزارت اعلیٰ کی راہ میں چوہدری پرویز الٰہی رکاوٹ بن گئے تھے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹا کر علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سینئر سیاستدان علیم خان کو وزیراعلیٰ بنانے پر راضی ہوگئے تھے، جب نام آگے بڑھایا تو چوہدری پرویز الہٰی رکاوٹ بن گئے اور کہا کہ میں علیم خان کی حمایت نہیں کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں دسمبر میں توڑ دیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bkmYFsZ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...