اسلام آباد بلائی گئی پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری واپس بھیجنے کی تیاری

پی ٹی آئی مارچ کے خاتمے کے ساتھ ہی اسلام آباد بلائی گئی پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، ریڈ زون کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر رکھے کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ بھی ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ عمران خان کے وزیرآباد میں زخمی ہونے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔

لانگ مارچ ملتوی ہونے پر اسلام آباد بلائی گئی سندھ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری واپس بھیجنے کی تیاری کرلی گئی، آئی جی اسلام آباد نے سندھ پولیس کی واپسی کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کی نفری کو بھی واپسی کے احکامات جاری کئے جا رہے ہیں، سندھ پولیس کی نفری آج رات کسی بھی وقت واپس روانہ ہو جائے گی، باہر سے آئی نفری کو اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ٹھہرایا گیا تھا۔

دوسری جانب شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر رکھے کنٹینرز بھی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، صرف ریڈ زون میں رکھے گئے کنٹینرز موجود رہیں گے۔

آئی جی اسلام آباد نے لانگ مارچ کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال کیلئے آنے والی سندھ پولیس، رینجرز اور ایف سی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qAUzBF6

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...