وفاق کا عمران خان اور ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عمران خان اور ساتھیوں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کیلئے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سرکاری املاک پر جلاؤ گھیراؤ اور ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات پر کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب سمیت مختلف شہروں میں پُرتشدد سرگرمیوں پر تحریک انصاف رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف الگ سے کارروائی ہوگی، نجی املاک پر حملہ آور ہونیوالوں کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر ملوث افراد کیخلاف قانون کی روشنی میں سخت کارروائی ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6fc2OSZ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Americans brace to start New Year without healthcare

More than 20 million Americans are preparing for steeper healthcare costs in the New Year because of expiring subsidies. from BBC News htt...