کوئی بندہ اپنا نہیں ہوتا،نوازشریف کا تجربہ دیکھ لیں،آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیر دفاع کا ردعمل

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایک ہفتے میں شروع ہوجائیگا۔

سماء کے پروگرام ریڈ لائن ود طلعت میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی بندہ اپنا نہیں ہوتا ان کی وفاداری اپنے ادارے کے ساتھ ہوتی ہے۔ نوازشریف کا تجربہ دیکھ لیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طریقہ کار کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کےلیے وزیراعظم ہاؤس نام بھجوانے کیلئے خط لکھتا ہے اور وزارت دفاع اس کے جواب میں ڈوزیئر بھیجتی ہے، ناموں کی تعداد سے فرق نہیں پڑیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کے وقت وزیراعظم نے فیصلہ آخری2 دن میں کیاتھا جبکہ جنرل راحیل شریف کے وقت بھی 2 دن پہلے تک صورتحال فلوڈ تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مایوسی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ہے، آرمی چیف کی تعیناتی ہی عمران خان کا سار اسیاپا ہے، عمران خان کا کوئی اصول اور روایت نہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 40،50 افراد پنجاب اور کے پی پولیس کیساتھ سڑک بلاک کرکے بیٹھے ہیں، ایک شخص ملک کے سسٹم کو تباہ کرنے کے چکر میں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ گور نرراج نہیں لگنا چاہیے،29 نومبر تک صبر کرنا چاہیے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان 9 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کررہا ہے، وفاق میں بھی 4 سال حکومت کی، کوئی ایک وعدہ پورا کیا؟ عمران خان ہمارےساتھ عدلیہ بحالی تحریک میں بند ہوا تھا 4دن تک جیل میں روتا رہا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/L0tQS8T

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...