عمران خان کے کینٹینر پر فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کی تصویر سامنے آگئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کینٹینر پر فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کی تصویر سامنے آگئی۔

وزیرآباد کے قریب تحریک انصاف کے کینٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کرنے کے واقعے اور مختلف مناظر مختلف کیمروں اور موبائل کے ذریعے عکس بند کئے گئے ہیں، اور ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں مبینہ طور پر ایک شخص فائرنگ کرکے گلی کی جانب بھاگ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور اس کی شناخت فیصل بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرے رنگ کا کرتا شلوار اور کوٹ میں ملبوس شخص فائرنگ کرتا ہے، اور فوراً گلی میں بھاگ جاتا ہے، جب کہ ارد گرد کھڑے افراد میں بھگدڑ مچ جاتی ہے۔

پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے عمران خان زخمی

وزیرآباد میں اللہ والا چوک کے قریب نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے مرکزی کینٹینر پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ملزمان کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھ کھڑے سینیٹر فیصل جاوید شدید زخمی ہوگئے، جب کہ دیگر 7 افراد بھی زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے فوراً بعد عمران خان اور اور سینیٹر فیصل جاوید کو حصار میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے اطلاعات ہیں عمران خان اور فیصل جاوید محفوظ ہیں، اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YAe03Dn

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...