اولمپکس دو ہزار اٹھائیس میں کرکٹ کی واپسی کےامکانات روشن ہوگئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا میں شیڈول اولمپکس گیمز میں کرکٹ سمیت 9 گیمز کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ اولمپکس میں رینکنگ کی ٹاپ6 ٹیموں کو2گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ وہ مستقبل میں اس کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنوانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کا ابتدائی مقصد اس کھیل کو 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کا حصہ بنانے کے سلسلے میں پیشکش کرنا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب اولمپکس مقابلے پہلی بار سنہ 1896 میں منعقد ہوئے تھے تو اس میں کرکٹ بھی شامل تھی، لیکن کوئی ٹیم حصہ لینے کے لیے موجود نہیں تھی، اس لیے اسے منسوخ کرنا پڑا۔
چار سال بعد سنہ 1900 کے اولمپکس میں بھی کرکٹ کو شامل کیا گیا۔ یہ اولمپکس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے اور اولمپکس کی تاریخ میں صرف ایک بار پیرس اولمپکس میں کرکٹ میچ منعقد کیے گئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2feVJH3
No comments:
Post a Comment