بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے آپریشن کے دوران دو امن دشمنوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بلور کے مقام پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کے قریب سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو اُتارنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔ اسی دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں کے علاوہ سکھر،لاڑکانہ اور گوادر موٹر وے ایم ایٹ پر بارودی سرنگیں بچھانے میں بھی ملوث تھے۔

دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بارودی سرنگوں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8XchxCo

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...