وَمَآ أَرْسَلْنَٰكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَٰلَمِينَ- ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آقائے دو جہاں، رحمت للعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کا یوم ولادت آج (اتوار کو) انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے ہو گا، مساجد میں اسلام کی سربلندی اور ترویج اور مسلم اُمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

اس موقع پر اہم سرکاری عمارتوں، مساجد، گھروں، سڑکوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، خوبصورت لائٹنگ نے ہر طرف پر نور ماحول پیدا کردیا ہے۔

12 ربیع الاول کو صبح سویرے سے ہی چھوٹے بڑے جلوس اور ریلیاں نکالنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو سارا دن جاری رہے گا، کراچی میں مرکزی اجتماع نشتر پارک میں منعقد ہوگا جبکہ دیگر علاقوں میں بھی چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔

ملک بھر میں مختلف مقامات پر میلاد کی محافل اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی جن سے علماء کرام خطاب کریں گے۔

تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہات میں عید میلاد النبی کے جلوسوں اور مساجد میں محا فل میلاد کی سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات اور ٹریفک پلانز جاری کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر وزارت مذہبی امور نے دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبیؐ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس کا آغاز ہفتہ کو ہو گیا ہے، رواں سال کانفرنس کا موضوع “معاشرے کی اخلاقیات کی اصلاح اور تربیت سیرت طیبہ کی روشنی میں “ رکھا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/w8A0nhG

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...