وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں، رانا ثنااللہ کے وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں، اور یہ وارنٹ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پرجاری ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس کچھ دیر میں تھانہ کوہسار پہنچے گی، اور ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دی جائے گی، اور رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

دوسری جانب آرپی او راولپنڈی عمران احمر نے بیان جاری کیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے، کسی کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ نہیں کیں۔

آر پی او راولپنڈی نے مزید بتایا کہ رانا ثنااللہ پر مقدمہ اینٹی کرپشن سے متعلقہ ہے، پنجاب پولیس کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اور مجھ سے منسوب بیان میں صداقت نہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/X8ntrqD

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH